نورمقدم کیس: تھراپی ورکس ملازمین کا کوئی کردار نہیں، عدالتی فیصلہ


اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کا نور مقدم کے قتل میں کوئی کردار نہیں، ملزمان کے ثبوت مٹانے کی کوشش کا معاملہ ٹرائل کے دوران طے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:  نور مقدم کیس:تھراپی سینٹر کےمالک سمیت6 ملزمان کی ضمانتیں منظور

عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ نور مقدم کے قتل کے وقت تھراپی ورکس کے مالک یا ملازمین موقع پر موجود نہیں تھے،ریکارڈ کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے تھراپی ورکس کے ملازم امجد کو زخمی کیا۔یہ مفروضہ قائم نہیں کیا جا سکتا کہ تھراپی ورکس کی ٹیم ثبوت مٹانے گئی تھی

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موقع پر پہنچنے سے پہلے تھراپی ورکس کی ٹیم کو قتل کا علم تھا یا نہیں، ٹرائل میں طے ہو گا، ملزمان کی ضمانتیں 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں