افغان کرکٹر: حالات روٹھے، کرکٹ روٹھی اور اب منگیتر بھی روٹھ گئی

افغان کرکٹر:حالات روٹھے، کرکٹ روٹھی اور اب منگیتر بھی روٹھ گئی

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنیوالی معروف اداکاہ عرشی خان نے  افغانستان میں  کشیدگی کے باعث افغان کرکٹر سے منگنی توڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی اداکاہ نے ایک انٹرویو میں  بتایا کہ ہمسفر کا انتخاب ان کے والد نے اپنے افغان دوست کے بیٹے سے کیا تھا جو افغانستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل

عرشی خان نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری منگنی رواں برس اکتوبر میں ہونی تھی لیکن افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد مجھے لگتا ہے اب یہ رشتہ ختم کرنا پڑے گا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرے منگیتر اچھے دوست تھے۔ ہماری فون پر بات بھی ہوتی تھی لیکن موجودہ حالات کی وجہ سے گھر والے اس رشتے پر رضامند نہیں ہیں اور اب وہ بھارت میں ہی میرے لیے کوئی دوسرا رشتہ ڈھونڈیں گے۔

خیال رہے کہ اداکارہ عرشی خان کی گزشتہ ہفتے ’دی ڈیول انسائڈ‘ کے نام سے ویب سیریز بھی ریلیز ہوئی ہے جس میں ادکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، وہ اس کے علاوہ ایک تامل فلم میں بھی اداکاری کے علاوہ متعدد ڈارمہ سیریلز اور میوزک ویڈیوز میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

بھارتی اداکارہ عرشی خان  بگ باس سیزن 11 کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ اداکارہ عرشی خان  ایک افغان قبیلے یوسفزئی  سے تعلق رکھتی ہیں۔


متعلقہ خبریں