تھر پارکر: غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق

تھر پارکر: غذائی قلت، وبائی امراض کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق

فوٹو: فائل


سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 5 بچے دم توڑ گئے اور  اور اب بھی تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں 70 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 44 ہوگئی جبکہ رواں سال ضلع بھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 384 ہوگئی۔ گزشتہ سال بھی تھرپارکر میں 800 سے زائد بچے دم توڑ گئے تھے۔

واضح رہے کہ تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث ہر سال سینکڑوں بچے دم توڑ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

سال 2019 میں 820، سال 2018 میں 505 بچے بھوک اور امراض کی وجہ سے مرجھا گئے۔ اسی طرح سال 2017 میں بھی 445 ، سال 2016 میں 479، سال 2015 میں 398 اور 2014 میں 326 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں