چین ہمارا دوست، چینی صدر یہاں، عمران خان وہاں جائیں گے، خالد منصور


وزیراعظم کے معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ چین ہمارا دوست اور بزنس پارٹنر ہے، چین کے صدر پاکستان جبکہ  عمران خان چین کا دورہ کریں گے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد منصورنے  کہا ہے کہ  چین ہمارا دوست اور بزنس پارٹنرہے۔ چین کے ساتھ پاکستان کی 194ارب کی سرمایہ کاری 2برس میں ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی کے 70سال مکمل

معاون خصوصی سی پیک کا کہنا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود پیچھے رہ گیا، ہمارے ہاں زرعی اجناس کے بیج کا معیار خراب ہے۔

معاون خصوصی خالد منصور نےکہا  کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں استحکام آئے۔

 


متعلقہ خبریں