ابھیشیک بچن شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے


معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے سے اسپتال منتقل ہو گئے جہاں امیتابھ بچن بھی پہنچ گئے۔

78 سالہ اداکار اپنی بیٹی کے ہمراہ بیٹے کی عیادت کو اسپتال پہنچے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے دائیں ہاتھ میں زخم آئے ہیں جس کے باعث وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں  زیرِ علاج ہیں۔ تاہم حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب ایشوریا رائے اِن دنوں مدھیا پردیش میں اپنی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جب کہ ان کی بیٹی ارادھیا بھی ان کے ساتھ وہیں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آ گئی

واضح رہے کہ ابھیشیک ان دنوں اپنی نئی آنے والی تامل فلم کے ریمیک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کے پروڈیوسر بھی خود ابھیشیک ہی ہیں.

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے اکلوتے بیٹے ابھیشیک 1976 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے فلمی کئرئیر کا آغاز 2000 میں فلم رفیوجی سے کیا تھا، جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور خان نے بھی پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

 


متعلقہ خبریں