سنی لیون نے کس کو راکھی باندھی؟


بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے رکشا بندھن کے تہوار اور راکھی باندھنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے رکشا بندھن کا تہوار اپنے گھر منایا جس میں ان کی فیملی، دوست اور سیکیورٹی کے انچارچ یوسف اباہیم بھی شریک تھے۔

تصاویر میں ان کے شوہر دانیال،  ان کے بچے نیشا، عاشر اور نوح کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی بیٹی نیشا نے پھولوں والا کرتہ زیب تن کر رکھا تھا اور وہ اپنے دو بھائیوں کی کلائی پر راکھیاں باندھ رہی ہیں۔ سنی لیون اور دانیال نے 2017 میں نیشا کو گود لیا تھا جب کہ ن کے بیٹے نوح اور عاشر بعد میں پیدا ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

سنی لیون نے اپنے دوستوں کو راکھی باندھی جس میں ان کے سٹائلسٹ ہیتیندر کاپوپارہ ، میک اپ آرٹسٹ ٹوماس موکا اور یوسف اباہیم بھی شامل تھے۔

یوسف اباہیم سنی لیون کے خاندان کی سیکیورٹی کے بھی انتچارج  ہیں۔ نیشا اور سنی لیون نے یوسف کی کلائی پر راکھی باندھی۔ یوسف نے نشا کو گلے بھی لگایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by yusuf ibrahim (@yusuf_911)

یوسف نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ  رکشا بندھن کی خوبصورتی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔ انسانیت میں رشتے کی خالص ترین شکل میری سب سے چھوٹی بہن نیشا۔ آپ سب سے غیر مشروط محبت ہے۔

یوسف نے بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات جیسے عالیہ بھٹ ، شاہد کپور اور ورون دھون کے لیے کام کیا ہے ، جو ان کی سیکورٹی کا خیال رکھتے تھے۔

 


متعلقہ خبریں