طالبان کی درخواست ایران نے مان لی: ایندھن کی برآمدات شروع

طالبان کی درخواست ایران نے مان لی: ایندھن کی برآمدات شروع کردیں

تہران: نئی طالبان حکومت کی درخواست پرایران نے افغانستان کو ایندھن کی فراہمی شروع کردی ہے۔ نئی افغان حکومت کا خیال ہے کہ امریکی اںخلا کے بعد اسے ایران کے ساتھ تجارت کرنے کا حق حاصل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران تسلسل کے ساتھ پابندیوں کا شکار ہے۔

31 اگست تک اپنے لوگ نکالیں، افغان عوام لے جانے کی اجازت نہیں، ترجمان طالبان

ملک کے مؤقر انگریزی اخبار کے مطابق افغانستان میں گیسولین کی قیمت اس وقت 900 ڈالرز فی ٹن پہنچ چکی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ طالبان کی آمد کے بعد سے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے شہروں سے باہر منتقل ہو گئی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق طالبان کی نئی حکومت نے قیمت میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ہی ایران کے ساتھ اپنی سرحدیں کھلی رکھنے کا کہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی آئل اینڈ پیٹروکیمیکل پروڈکٹس ایکسپورٹرز کی یونین کے ترجمان حامد حسینی کا کہنا ہے کہ طالبان نے باقاعدہ پیغام بھیجا تھا کہ آپ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات جاری رکھ  سکتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے ایران کے چیمبر آف کامرس کے عہدیدار اور ایرانی تاجروں کو باقاعدہ پیغامات بھیجے گئے تھے جس کے بعد ایران کی کسٹم انتظامیہ نے افغانستان کو ایندھن کی برآمدات پر عائد پابندی ختم کردی۔

روس کی پاکستان، چین اور امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں ثالثی کی پیشکش

ایران کی جانب سے تجارت کی حفاظت کے خدشات کے پیش نظر 6 اگست کو پابندی عائد کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق حامد حسینی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موجود خدشات طالبان کے رویوں کی وجہ سے کم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے ایران اور دیگر پڑوسی ممالک سے ایندھن کی درآمدات پر ٹیرف بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ دستاویزات میں ہمسایہ ممالک سے گیسولین، ڈیزل اور ایل پی جی کی درآمدات پر ٹیرف میں 70 فیصد تک رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل میں قیدیوں سے بدسلوکی: ایرانی جیل کے سربراہ کا اعتراف، معافی مانگ لی

انگریزی روزنامہ ڈان کے مطابق ایران کے پاس دنیا کے چوتھے بڑے تیل کے ذخائر ہیں مگر 2018 میں جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں تو اس کی برآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے۔


متعلقہ خبریں