شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟


قومی ٹیم کے ساپق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے۔

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 5 اور 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔

اس ضمن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فین شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 7 آئندہ سال جنوری، فروری میں کرانے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ پرامید ہوں کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ کا حصہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آفریدی نے ان فٹ ہونے کے باوجود کے پی ایل میں اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوایا ہے۔


متعلقہ خبریں