پی ٹی آئی نئے پاکستان کا نعرہ لگاتی ہے، ہم جناح کے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں: خالد مقبول


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بھٹو کے پاکستان کے لیے کام کرتی ہے جب کہ پی ٹی آئی نئے پاکستان کا نعرہ لگاتی ہے لیکن ہم جناح کے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں۔

پی پی سندھ کو پہلے ہی تقسیم کرچکی، اعلان کرنا باقی ہے۔ خالد مقبول

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتظامی یونٹ کا پورے پاکستان میں سب سے مضبوط مقدمہ جنوبی سندھ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ اگست کو ماہ آزادی کے طور پر منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قوم کے نمائندے ہیں کہ جنہوں نے پورے برصغیر کو آزادی دلوائی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے اس دھرتی پر قدم رکھا تو یہ ہندوستان سے پاکستان بنی۔

ہمیں سیاست کرنے کی نہیں بلکہ اسے بدلنے کی ضرورت ہے، خالد مقبول

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی تو ایک حد تک ہی برداشت کر پائیں گے۔


متعلقہ خبریں