طالبان 31 اگست کے بعد انخلا کرنیوالوں کو محفوظ راستہ دینے کی ضمانت دیں، جی سیون

طالبان 31 اگست کے بعد انخلا کرنیوالوں کو محفوظ راستہ دینے کی ضمانت دیں، جی سیون

لندن: جی سیون گروپ نے طالبان سے اس بات کی ضمانت مانگی لی ہے کہ وہ 31 اگست کے بعد افغانستان سے باہر جانے والوں کو محفوظ راستہ فراہم کریں گے۔

جو بائیڈن کا افغانستان سے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام، انسانی حقوق بالعموم اور بالخصوص خواتین، لڑکیوں اور اقلیتوں کے حقوق، اور تمام طبقات کو شامل کر کے افغانستان میں سیاسی تصفیے کی جانب پیش قدمی کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جی سیون گروپ نے اس امر پر متفق ہے کہ طالبان 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے انخلا کرنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کی ضمانت دیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی (جی سیون گروپ) مستقبل میں طالبان سے تعلق رکھنے کے روڈ میپ پر متفق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ طالبان کی جانب سے ضمانت فراہم کی جائے گی کہ وہ مقررہ تاریخ کے بعد افغانستان سے نکلنے والوں کو محفوظ راستہ دیں گے۔

پاکستان کمزور ملک نہیں، بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے، فواد چودھری

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جی سیون گروپ کے ورچول اجلاس کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست ہی برقرار رہے گی۔

جرمن چانسلر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ کانفرنس میں افغانستان سے انخلا کی کسی نئی تاریخ کے بارے میں کوئی نتیجہ نہیں نکالا گیا۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں اس بات پر طویل بحث کی گئی کہ کیا ڈیڈ لائن کے بعد سویلین ایئرپورٹ کو پناہ گزینوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

روس کی پاکستان، چین اور امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں ثالثی کی پیشکش

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی افغانستان کے پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران کے ساتھ مل کر اس حوالے سے کام کرنے کو تیار ہے۔


متعلقہ خبریں