سعودی عرب میں کورونا ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری

سعودی عرب میں کورونا ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری

سعودی عرب نے دو چینی کورونا ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دے دی ہے ،جبکہ ان کے ساتھ مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی تیسری خوراک لازمی لینی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: ڈیلٹا کے خلاف ویکسینز زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہو رہیں، تحقیقی رپورٹ

سعودی خبر رساں ادارے نے وزارت صحت کو بتایا کہ وہ افراد جنہوں نے چینی ویکسین سائنو فام یا سائنو ویک کی 2خوراکیں لی ہوئی ہیں وہ مملکت میں داخل ہو سکتے ہیں لیکن انہیں ان دو خوراکوں کے ساتھ ایک بوسٹر ڈوزبھی لگوانا ہوگی جو مملکت میں منظور شدہ ویکسین میں سے ایک ہو۔

رپوٹ کے مطابق سعودی عرب میں چار منظور شدہ ویکسینز ہیں جن میں فائزر، آسٹرازنیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں