پاکستان نے امریکی اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی، شیخ رشید

وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، ہم امریکی اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کر چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے کسی معاملے میں مداخلت نہیں کررہا ہے۔ ہم صرف  افغانستان میں امن اوراستحکام کے خواہاں ہیں، پاکستان پر افغان شہریوں کا کوئی دباوَ نہیں ہے۔ افغانستان کا مسئلہ افغان عوام کا مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہم تورخم تک لوگوں کوبحفاظت لاسکتے ہیں لیکن افغانستان کی ذمہ داری ہماری نہیں ہے، تاہم پاکستان افغانستان سے انخلا کے لیے بہترین کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی تھی لیکن اب طالبان نے یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلا ف استعمال نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا، شیخ رشید احمد

جبکہ عمران خان کچھ دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر خطاب کریں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھارت کو بھی آڑوں ہاتھوں لیا کہا کہ بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی ہے افغانستان میں تبدیلی سے بھارت میں جو صف ماتم بچھی ہوئی ہے، اسکا ساری دنیا کو احساس ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی تھی۔

چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، سی پیک کی 40 کمپنیوں کو پاکستانی سیکیورٹی اداروں کا تحفظ حاصل ہے، جبکہ دیگر 100سے زائد کمپنیوں کو بھی سیکیورٹی مضبوط کرنے پر غور کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی سےمتعلق وزیر داخلہ نے بتایا کہ 8ڈرون خریدے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار 92کیمرے لگانے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں