شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 باولرز میں شامل


پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹین باولرز میں شامل ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی 783 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 8ویں نمبر پر ہیں۔ رنکنگ میں

عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی فاسٹ باولر پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارتی فاسٹ باولر روی چندرن ایشون ا دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی کی تیسری پوزیشن ہے۔

عالمی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ 7 ویں نمبر پر ہیں۔ فواد عالم 34 ویں پوزیشن سے 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔


متعلقہ خبریں