’ہائیکنگ کریں: گم گئے تو ڈرون ڈھونڈ لیں گے‘


اسلام آباد پولیس نے مارگلہ ہلز اور شہر کے دیگر تفریحی مقامات کی نگرنی جدید ٹیکنالوجی سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسپکٹرجنرل پولیس نے ڈرون کیمروں اور بائیسکل پیٹرول یونٹ کے ذریعے تفریحی مقامات کی پیٹرولنگ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔آئی جی نے ایس پی آپریشنز کے ہمراہ ٹریل 5 کا دورہ کیا اور احکامات جاری کیے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) (آپریشنز) کو ہدایت کی کہ وہ ان مقامات پر پولیس اہلکاروں کی خصوصی تعیناتی کے ذریعے پیدل سفر کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں جبکہ ان کی حفاظت کے لیے ڈرون سیکورٹی کیمرے بھی استعمال کیے جائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہائیکنگ کے دوران شہریوں کو سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ مارگلہ کی پہاڑیوں میں راستہ بھول جانے والوں کو تلاش کرنے اور رہنمائی کیلئے ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

 

آئی جی نے ہدایت کی کہ اگر کوئی شخص راستہ بھول جائے تو اس کی نگرانی کی جائے یا اسے ڈرون کیمروں کے ذریعے تلاش کیا جائے اور محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

ایس ایس پی (آپریشنز) نے کہا کہ آئی جی پی کی ہدایات پر فوری تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا اور فوری جواب کے لیے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد تعیناتی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ہائیکرز کی رہنمائی اور شہریوں کے محفوظ ماحول کے لیے ہر ممکن کوششوں کے لیے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں