پسند کا گانا نہ لگانے پر دلہن کا شادی ہال میں جانے سے انکار


بھارت میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ دلہن نے پسند کا گانا نہ لگائے جانے پر شادی ہال میں ہی جانے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن عروسی جوڑے میں سجے شادی ہال میں آتی ہے تاہم پسند کا گانا نہ لگائے جانے پر ناراض ہو کر اسٹیج پر جانے سے ہی انکار کر دیتی ہے۔

دلہن کو ویڈیو میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ وہ گانا لگے گا جب کہ اس کے اہل خانہ دلہن کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم وہ شادی کی تقریب میں جانے سے ہی انکار کر دیتی ہے۔

بھارت: دلہن کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری، سب حیران

خیال رہے کہ چند روز قبل بھارت میں دلہن کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری نے سب کو حیران کر دیا ھا۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہن اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جب اس نے سسرال میں کار کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری دی۔

گاؤں کے سربراہ کے طور پر منتخب ہونے والی لڑکی شادی کے بعد اپنے سسرال ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچی تو سب حیران رہ گئے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سٹی کے نائب صدر بدون ویدرام لودھی کی صاحبزادی سنیتا ورما نے گزشتہ برس دسمبر میں کورٹ میرج کر لی تھی تاہم ہندو رسم و رواج کے تحت سنیتا کی گزشتہ ہفتے دوبارہ شادی کا انعقاد کیا گیا جس پر دلہن نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سسرال میں انٹری دی۔

یہ بھی پڑھیں: باتھ روم میں رہنے کا کرایہ 88 ہزار روپے


متعلقہ خبریں