آزاد کشمیر کابینہ کا اعلان کر دیا گیا


مظفرآباد: آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سردار عبدالیعقوم نیازی نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق  اظہر صادق، چودھری ارشد،علی شان سونی، ملک ظفر، چودھری اخلاق ،انصر ابدالی، محمد حسین، فہیم ربانی، میراکبر، شاہدہ صغیر، خواجہ فاروق ، چودھری رشید اوردیوان چغتائی کو وزیر بنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی جیت آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے نام۔۔۔۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکمل سرگالہ اورماجد خان بھی آزاد کشمیر کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں۔

اسی طرح چودھری محمد اکبر اور مقبول احمد کو مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔  کابینہ ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کےمشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے۔

عبد القیوم نیازی نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں۔

عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں اور 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں