رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا احوال بتا دیا


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کرکٹ سے متعلق گفتگو کی  اور انہیں کرکٹ کی بہتری کے لیے تجاویز دی تھیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ملاقات میں قومی کرکٹ کو درپیش مسائل اور حل سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، خوشی ہے وزیراعظم نے مجھے بلایا اور میری رائے سنی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کرکٹ سے متعلق فکر مند ہیں۔


متعلقہ خبریں