آرمی چیف کا ہیوی میکنائزڈ بریگیڈ کی جنگی مشقوں کامعائنہ


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا سلیمانکی سیکٹر اور بہاولنگر گریژن کادورہ کیا۔

سلیمانکی آمد پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نےاستقبال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور عزم کو سراہا۔ ہیوی میکنائزڈ بریگیڈ کےجوانوں کی جنگی مشقیں بھی دیکھیں۔

انہوں نے جوانوں کی تربیتی، حربی تیاریوں اور صلاحیتوں پراظہاراطمینان کیا۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر خطرے سے نمٹنے کیلئے صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے۔

 


متعلقہ خبریں