امریکہ اور نیٹو نے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کی مدد مانگ لی

America

اسلام آباد: امریکہ اور اتحادی (نیٹو) افواج نے افغانستان سے انخلا کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے۔

کابل ایئر پورٹ کے قریب2دھماکے،13جاں بحق، امریکیوں سمیت52زخمی

مقامی میڈیا نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ افغانستان میں طالبان سے جنگ کے دوران امریکہ اور اتحادی افواج کی مدد و معاونت کرنے والے افراد کو انخلا کے پہلے مرحلے میں پاکستان کا ویزہ دے کر کراچی لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان سے تقریباً 3 سے 4 ہزار افراد کراچی لا کر ایک ماہ تک رکھے جائیں گے اور اس کے بعد انہیں امریکہ منتقل کیا جائے گا۔

میڈیا کے مطابق امریکی و اتحادی افواج کی معاونت کرنے والے افراد کی کراچی میں رہائش کا بندوبست حکومت سندھ کرے گی۔

ایوی ایشن کے ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے آنے والی پروازیں ملتان، فیصل آباد اور پشاور بھی لائی جائیں گی لیکن لاہور میں یہ سہولت فراہم کرنے سے معذرت کر لی گئی ہے۔

امریکہ کی فوجی انخلا میں توسیع کی کوششیں، طالبان کا انکار

ذرائع کے مطابق کابل سے غیر ملکیوں کو لے کر اڑان بھرنے والی متعدد پروازیں کل سے کراچی میں اترنا شروع کردیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان سے انخلا میں مدد کی درخواست ملنے کے بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں وزارت خارجہ کے حکام اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اسی حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس کراچی میں بھی منعقد ہوا ہے۔

سی اے اے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی مدد گاروں کو نکالنے والی 5 ابتدائی پروازیں کراچی میں اتریں گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں رش کے باعث انخلا میں مصروف طیاروں کو کراچی میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد طیاروں کا کل سے کراچی میں لینڈ کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

طالبان 31 اگست کے بعد انخلا کرنیوالوں کو محفوظ راستہ دینے کی ضمانت دیں، جی سیون

جیو نیوز کے مطابق ذرائع نی بتایا ہے کہ کراچی لائے جانے والے تمام  افراد کو جناح ٹرمینل سے باہر لا کر بسوں کے ذریعے حکومت سندھ کی جانب سے مختص کردہ مقامات تک پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں