سڑک، بجلی نہ انٹرنیٹ، انگلینڈ کے الگ تھلگ گھر کی قیمت پھر بھی کروڑوں میں


انگلینڈ کے سب سے الگ تھلگ گھر جس میں بجلی ہے نہ انٹرنیٹ جب کہ اس تک کوئی سڑک بھی نہیں جاتی کی قیمت 1.5 ملین پاؤنڈ یعنی 34 کروڑ 28 لاکھ پاکستانی روپے لگائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے لیک ڈسٹرکٹ میں قائم سکیڈو ہاؤس کے خریداروں کو یہاں تک رسائی کے لیے تین میل سے زیادہ کا سفر طے کرنا ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ گھر 3.45 ایکڑ پر قائم ہے جس میں 6 بیڈ رومز موجود ہیں۔ گھر کے ساتھ 1550 فٹ لمبا پہاڑ ہے جب کہ اس کے اردگرد کوئی دوسری عمارت یا سڑک نظر نہیں آتی۔

رپورٹ کے مطابق یہ گھر ایک کسان کی ملکیت ہے۔ بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اس میں سولر پینل لگائے گئے ہیں جب کہ پانی گھر کے قریب چشمے سے لیا جاتا ہے۔ گھر کو گرم رکھنے کے لیے لکڑیوں کا چولہا لگایا گیا ہے۔

یہ گھر 1829 میں تعمیر کیا گیا تھا جو آج کل ہائکنگ کرنے والوں کے زیر استعمال ہے۔


متعلقہ خبریں