عمران خان کی باتیں بڑی بڑی، کارکردگی صفر، بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کی تین سال کی کارکردگی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی کارکرگی عوام کو دوربین لگا کر بھی نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی عوام کے چہرے پر پھیلی مسکراہٹ سے سامنے آتی ہے۔ عمران خان نے تین سال میں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی عمران خان کی کارکردگی کو اچھے طریقے سے سمجھتا ہے۔ عمران خان کی باتیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور کارکردگی صفر۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کو آسمان پر پہنچا کر ہزاروں پاکستانیوں سے روزگار چھین لیا۔ تین سال میں پاکستان کو دنیا بھر میں تنہائی کا شکار کردیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ وزیراعظم کو کوئی بتائے کہ پاکستان کی ابتدا اور انتہا ہم عوام ہیں۔

تین سال میں پاکستان میں صرف مافیا کو فائدہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کو خود معلوم ہے کہ وہ ملک کو انتظامی لحاظ سے تباہ کرچکے ہیں۔ وزیراعظم اپنی ضد اور انا کی وجہ سے قتدار چھوڑنے کو تیار نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2018 کے لحاظ سے ملک ہر سطح پر نیچے ہے۔ آج پاکستان کی گروتھ کو 350ارب پر ہونا چاہیے تھا۔ حکومت نے 50لاکھ لوگوں کو بیروزگار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا حکومت سکون سے بیٹھی ہے اور عوام تکلیف میں ہے۔ عوام کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ آٹا، گھی ،چینی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیوں اضافہ ہوگیا۔


متعلقہ خبریں