حکومت میں رہ کر وقت کا پتہ نہیں چلتا، شیخ رشید

شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت میں رہ کروقت کا پتہ نہیں چلتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار نئے کیمرے لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہمارا مسئلہ ہے اس پر قابوپانے کے لیے منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکی اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ کابل کا مسئلہ اہم ہوتا جا رہا ہے، ہماری ذمہ داریاں بڑھ سکتی ہیں۔ افغانستان سے تمام پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکا ہے۔ افغانستان میں مقیم 30 پاکستانیوں نے لکھ کردیا ہے کہ وہ واپس نہیں آنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، ہم نے امریکی اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی ہے۔


متعلقہ خبریں