حکومت کی کوئی چال بازی سیاہ کو سفید نہیں کرسکتی، شہباز شریف



قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور پالیسیوں نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرپٹ حکومت کے لیے کوئی نہیں لڑتا،دنیا افغانستان میں امن کی کوشش کرے، عمران خان

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ میڈیا مہم یا حکومت کی کوئی چال بازی سیاہ کو سفید نہیں کرسکتی۔ حکومتی کارکردگی کا عوام سے بہتر جج کوئی نہیں ہو سکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تین سال مکمل ہوئے۔ پی ٹی آئی کی تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب اسلام آباد میں ہوئی تھی، جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی و صوبائی وزرا، وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت تحریک انصاف کے اہم رہنماوں نے شرکت کی تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ مافیا نے ہماری فوج کے خلاف تقریریں کیں، میں نے بھی ماضی میں فوج پر تنقید کی تھی لیکن اس کا مقصد تو یہ نہیں کہ فوج کے پیچھے پڑ جائیں،غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، عدلیہ اور سیاستدانوں سے بھی غلطی ہوتی ہے۔اپوزیشن چاہتی ہے کہ فوج کسی طرح حکومت کو گرا دے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی پیش کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور تین سال کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں