کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 14 مزدور جاں بحق


کراچی  کے علاقے مہران ٹاون میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، 14 مزدور جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق 13 مزدوروں کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ جبکہ کئی  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ،  کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ کیمکل فیکٹری ،پلاٹ نمبر سی فور پی رہائشی پلاٹ ہے، رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات نہیں کی جا سکتیں۔ حکام نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سوسائٹی قائم کی گئی تھی۔

کراچی میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بعد  ایک متاثرہ خاتون اپنے بیٹے کو آگ سے نکالنے کے لیے دہائیاں دیتی رہی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ آگ صبح 10 بجے لگی۔ آگ بجھانے کا کہا لیکن فیکٹری والوں نے انہیں باہر نکال کر تالے لگا دیئے۔


متعلقہ خبریں