بم دھماکوں میں طالبان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ذبیح اللہ مجاہد

طالبان کی کابل پر امریکی حملوں کی مذمت

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے بم دھماکوں میں طالبان کو کوئی جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا ہے۔

بی بی سی پشتو سروس سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا: ’ہمارا (طالبان کا) کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ واقعہ اُس علاقے میں ہوا جو امریکی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے پہلے خبر رساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ دی تھی کہ کابل ایئرپورٹ پر ہونے واالے دو بم دھماکوں میں کم از کم 28 طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹو سفارتکار کا طالبان سے داعش کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے۔ دھماکے میں ڈیڑھ  سو افراد زخمی  ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں نوے افغان شہری اور 13 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اس سے قبل رائٹرز نے خبر دی تھی کہ دھماکوں میں 13 امریکی فوجی، 28 طالبان سمیت 90 افراد ہلاک  جبکہ 150 افراد زخمی ہوگئے

رائٹرز کے مطابق  دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں امریکی اور طالبان کے گارڈزبھی شامل ہیں


متعلقہ خبریں