فائزر ویکیسن کی30 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئیں

فائل فوٹو


کوویکس پروگرام کے ذریعے آنے والی فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی.

یونیسیف کے مطابق ویکسین کی کھیپ میں فائزر ویکسین کے 30 لاکھ ٹیکے شامل ہیں۔اگلے چند ہفتوں میں اس کھیپ کو ملا کر مجموعی طور پر 1 کروڑ  فائزر ویکسین کے ٹیکے حکومتِ پاکستان کو کوویکس کے ذریعے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک مقیم پاکستانی: نادرا سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ حاصل کرسکتے ہیں

گزشتہ 4 مہینے میں کوویکس کے ذریعے یونیسف کی مدد سے 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کے  ٹیکے پاکستان پہنچائے گئے ہیں

ان میں 31 لاکھ فائزر، 55 لاکھ موڈرنا، 24 لاکھ اسٹرازینکا اور 60 لاکھ سائنوفارم ویکسین کے  ٹیکے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزامریکہ نے بھی پاکستان کو فائزر ویکسین کی مزید 37 لاکھ خوراکیں بھجوائیں ہیں۔

پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 55 لاکھ خوراکیں فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فائزر ویکسین کی تیسری کھیپ ہے جس میں 37 لاکھ خوراکیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کورونا ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد سے اب تک امریکہ پاکستان کو 63 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرچکا ہے۔ دونوں ممالک مل کر ایک ایسی دنیا بنائیں گے جو وباؤں کے خلاف زیادہ محفوظ ہو۔


متعلقہ خبریں