سام سنگ کا نیا فون آگیا، منفرد خصوصیات


جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے صارفین کیلئے نیا اسماٹ فون متعارف کروایا جس میں  فولڈ ہو جانے کی منفرد حصوصیت ہے۔

نئے فون میں فولڈ ہو جانے کی منفرد حصوصیت بھی ہے اور صارفین با آسانی جیب میں  بھی رکھ سکتے ہیں۔

سام سنگ کے مطابق اس موبائل میں اسپیشل فیچرز 5G، فولڈایبل ڈسپلے، وائرلیس چارجنگ، ریورس وائرلیس چارجنگ اور 15 واٹ فاسٹ چارجنگ ہیں۔

سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون کے 4 ماڈل متعارف کروائے گئے ہیں جو 7 رنگوں میں ہیں۔ جس کی قیمت ایک ہزار ڈالر (ایک لاکھ 66 ہزار روپے) ہے۔ اسمارٹ فون کی خاص بات یہ ہے کہ اسکی 128 جی بی اسٹوریج اور 8 جی بی ریم ہے۔

سام سنگ زی فلپ تھری اسمارٹ  فون کی 256 جی بی اسٹوریج  اور8 جی بی ریم ہے۔ اس کی قیمت ایک ہزار پچاس ڈالر ہے۔ جبکہ 256 GB اسٹوریج اور 12 GB ریم والا اسمارٹ فون1800 ڈالرز کا ہے۔

اس اسمارٹ فون کے کیمرے کی حصوصیت 12 میگا پکسل وائڈ اور  12 میگا پکسل الٹرا وائڈ ہے جبکہ اس کا فرنٹ کیمرا 10 میگا پکسل کا ہے۔

سام سنگ کے اس نئے اسمارٹ فون میں Qualcomm Snapdragon 888 کا پروسیسر لگایا گیا ہے۔

سام سمنگ گیلکسی زیپ فل3 میں فولڈایبل ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ صارف کو 3  طرح کی ڈسپلے اسکرین نظر آئیں گی۔

سب سے پہلے تو وہ مکمل  اسکرین جو   عام طور  پر موبائل کو استعمال کرتے  وقت  ہمارے  سامنے ہوتی ہے جس کا سائز 6.7 انچ ہے۔

اسمارٹ فون کو اگر فولڈ کیا جائے تو اس کی اسکرین  2.84×3.40×6.74  انچ کا ڈسپلے دیتی ہے۔ اس اسمارٹ فون میں ایک نوٹیفکیشن اسکرین یا تصویر لینے کے لیے بھی اسکرین دی گئی ہے جو فون کو فولڈ کرنے پر موبائل کے بیرونی حصے  پر 1.9 انچ  کا ڈسپلے دینے والی اسکرین ہو گی۔


متعلقہ خبریں