دو سال میں بڑے بڑے لوگ جیل جائیں گے، آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہو گی، شیخ رشید


وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ دو سال میں بڑے بڑے لوگ جیل جائیں گے، آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہو گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان حالات میں اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ہونا چاہیے ،سیاست ملک کے لیے ہونی چاہیے ذات کے لیے نہیں ،شہبازشریف جب بولتے ہیں تو مریم  اور نوازشریف خاموش ہوجاتےہیں۔

افغانستان سے پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکاہے،چمن اور طورخم بارڈر مکمل طور پر کھلے ہیں اورتجارت جاری ہے۔

افغانستا ن سے آنے والے غیر ملکی اپنے خرچے پر پاکستان آسکتے ہیں،ایف آئی اے اور امیگریشن کے انتظامات مکمل ہیں، مشکل صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے ،ایک ہزار 480افراد کو طور خم بارڈر سے انٹری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ اور نیٹو نے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کی مدد مانگ لی

شیخ رشید نے کہا کہ خطے میں پاکستان کاکردار اہمیت اختیا ر کررہاہے،پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں۔

افغان باشندوں کی دستاویز ٹھیک ہیں تو ویزادینے کو تیار ہیں،امریکی ،جرمن ،برطانوی سمیت تمام ممالک کےسفارتکاروں کو ویزادینے کو تیا رہیں،
غیر ملکی سفارتکار پاکستان آئیں 21روز کا ٹرانزٹ دیاجائے گا۔فی الحال اسلام آباد کے دونوں ائیرپورٹس پر سہولیات دی جائیں گی ،کابل سے آنے والے سفارتی عملے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ رکھا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کے خلاف سازش پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے ،بھارت نے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا۔ میں نے پارٹی بنائی ،ابھی تک 2لوگ ممبر نہیں بنے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو مذہبی معاملات پر قومی کردار ادا کرنا چاہیے،بلاول بھٹو کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا۔


متعلقہ خبریں