ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات نے آج شام سے بدھ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مون سون ہوائیں 27 اگست کی شام/رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی جس کے باعث 27 اگست کی شام/رات سے 01 ستمبر کے دوران پنجاب، کشمیر، اسلام آباد۔ خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان، گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 29 اگست کی رات سے 31 اگست کے دوران دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد، راولپنڈی/اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

30 اگست کی شام/رات سے 01 ستمبر کے دوران : ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر،لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، ، خا نیوال، ملتان، کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب، مو سی خیل، کو ئٹہ ، ز یا رت اور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔


متعلقہ خبریں