بلاول کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے متعلق سوال کا چٹ پٹا جواب دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں بلاول بھٹو کے خلاف کوئی بات نہیں سکتا۔

شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے متعلق سوال پر کہا کہ میری اور شہباز شریف کی مدر پارٹی ایک ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے، اگر انہوں نے ملک میں واپس آنا ہے تو 24 گھنٹے کا پاسپورٹ مل سکتا ہے۔

بلاول بھٹو پیدائش سے ہی عدم اعتماد پر چل رہے ہیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ نے کہا کہ  دو سال میں بڑے بڑے لوگ جیل جائیں گے، آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہو گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان حالات میں اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ہونا چاہیے ،سیاست ملک کے لیے ہونی چاہیے ذات کے لیے نہیں ،شہبازشریف جب بولتے ہیں تو مریم  اور نوازشریف خاموش ہوجاتےہیں۔

افغانستان سے پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکاہے،چمن اور طورخم بارڈر مکمل طور پر کھلے ہیں اورتجارت جاری ہے۔

افغانستا ن سے آنے والے غیر ملکی اپنے خرچے پر پاکستان آسکتے ہیں،ایف آئی اے اور امیگریشن کے انتظامات مکمل ہیں، مشکل صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے ،ایک ہزار 480افراد کو طور خم بارڈر سے انٹری دی ہے۔


متعلقہ خبریں