گدھوں کی افزائش کے لیے حکومت پنجاب نے سرکاری فارم قائم کردیا

گدھوں کی افزائش کے لیے حکومت پنجاب نے سرکاری فارم قائم کردیا

اوکاڑہ: گدھوں کی مانگ میں اضافے کے بعد صوبہ پنجاب کی حکومت نے گدھوں کی افزائش نسل کے لیے سرکاری فارم قائم کردیا ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ: گدھوں کی تعداد میں اضافہ

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ کے سرکاری فارم بہادر نگر میں گدھوں کی افزائش نسل کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے گدھوں کا پہلا سرکاری فارم قائم کردیا گیا ہے۔

سرکاری فارم میں اعلیٰ نسل کے گدھوں کی افزائش نسل کی جائے گی کیونکہ چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے گدھوں کی مانگ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے گدھوں کو برآمدات کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اس طرح زرمبادلہ کمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

1916 میں قائم ہونے والا 3 ہزار50 ایکڑ رقبے پر مشتمل بہادر نگر فارم اوکاڑہ میں اپنی طرز کا پہلا سرکاری فارم ہے جہاں پر امریکہ سمیت کئی دیگر ملکوں کے گدھوں کی اعلیٰ نسل پیدا کی جا رہی ہے۔

البانیہ: گدھی کا دودھ کورونا کا علاج قرار، مانگ میں اضافہ

اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز نے بتایا ہے کہ گدھی کا دودھ اور چمڑہ چین کاسمیٹک مصنوعات اور ادویات کی تیاری میں بھی استعمال کرتا ہے جو نہایت مہنگی فروخت ہوتی ہیں۔


متعلقہ خبریں