جو روٹ نے جاوید میانداد کا بھارت کیخلاف بنایا گیا ریکارڈ توڑ ڈالا


 پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کا بھارت کے خلاف بنایا گیا ریکارڈ  انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے توڑ ‏ڈالا۔

انگلینڈ کے کپتان نے لیڈز ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے کے بعد روٹ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بیٹس مین بن گئے ہیں۔

روٹ نے بھارت کے خلاف41 اننگز میں 2230 رنز بنائے ہیں جس میں 7 سنچریاں شامل ہیں ۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف 39 اننگز میں پانچ سنچریوں کے بدولت 2228 رنز بنا رکھے تھے۔

جو روٹ میانداد اور انضمام کے ساتھی بن گئے

ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے پاس ہے جنہوں نے 2555 رنز بنا رکھے ہیں۔

سابق انگلش کپتان الیسٹر کک 54 اننگز میں 2431 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو انگلینڈ پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں