کورونا ویکسین : 2 ڈوز مفت، بوسٹر کے پیسے دینا ہوں گے

دنیا بھر میں سرنجوں کی کمی کا خدشہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے چارجز مقرر کر دیے۔

این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے فی خوراک 1270 روپے مقرر کی گئی ہے اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویکسین بوسٹر ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پر لگایا جائے گا جبکہ بوسٹر کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک کی برانچوں میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے زور پکڑنا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 120 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث اب تک اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 535 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں 5 کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 532 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 306 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔


متعلقہ خبریں