منال خان اور احسن اکرام کی شادی، دن طے، کارڈ چھپ گیا، ہوٹل بک

منال خان اور احسن اکرام کی شادی، دن طے، کارڈ چھپ گیا، ہوٹل بک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی  احسن محسن اکرام اور اداکارہ منال خان کی شادی اگلے ماہ ستمبر میں ہونے جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکار احسن محسن اکرام نے شادی کے کارڈ کی تصویر پر شیئر کی جس میں یہ 10 ستمبر 2021 بروز جمعہ کو اداکرہ منال خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

https://www.instagram.com/p/CTHF-GbokYs/?utm_source=ig_web_copy_link

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر  احسن محسن اکرام نے کپشن میں لکھا کہ الحمداللہ ہم شادی کررہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں منال خان کو مخاطب کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ ’’میں اپنی آخری سانس تک آپ سے محبت کرتا رہوں گا‘‘۔

سوشل میڈیا پر کارڈ کی تصویر منظر عام پر آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

خیال رہے اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی جس کا تذکرہ کافی عرصہ تک زبان زدِعام تھا۔


متعلقہ خبریں