لوگ نااہل حکومت کو بھگانے کیلئے تیار رہیں، بلاول بھٹو


ٹنڈوالہ یار: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوگ نااہل حکومت کو بھگانے کے لیے تیار رہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی 3 سالہ کامیابی، مہنگائی، بےروزگاری اور غربت ہے اور ایک ہی صوبہ ہے جہاں پبلک سروس کمیشن پر تالا لگا ہوا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ کیا ہماری قسمت میں لکھا ہے کہ ہمیشہ غریب ہی رہیں گے؟ ٹنڈوالہ یار کے لوگ نااہل حکومت کو بھگانے کے لیے تیار رہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت ہمیشہ لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتی ہے اور اب وفاقی حکومت لوگوں کی معاشی قتل پر اتر آئی ہے اور جب سے حکومت آئی ہے ملک میں غربت، مہنگائی اور بےروزگاری بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت غریب کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے، شہباز گل

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب اقتدار میں آتی ہے تو کسان، مزدور، پنشنر اور غریب کا ساتھ دیتی ہے لیکن آج جو لوگ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں کام کر رہے تھے ان کو نکالنے کی بات کی گئی اور 16 ہزار خاندانوں کے ساتھ بےانصافی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں ملازمتیں دی گئیں اور نواز شریف دور میں لی گئیں لیکن اب پھر عمران خان حکومت میں لوگوں سے روزگار چھین رہے ہیں۔ ہم نے روٹی، کپڑا اور مکان دینے کی بات کی لیکن عمران خان نے عوام سے ہی چھین لیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی 3 سالہ کامیابی، مہنگائی، بےروزگاری اور غربت ہے۔


متعلقہ خبریں