کون کون پی سی بی کا چیئرمین رہا؟

نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات

پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک بار پھر کمان کی تبدیلی کی جا رہی ہے اور قوی امکان ہے کہ اس بار رمیزراجہ کو چیئرمین بنایا جائے گا۔

پی سی بی کے پیٹرن ان چیف اور موجودہ وزیراعظم نے رمیزراجہ کا نام بورڈ کو بھجوایا ہے۔  گورننگ بورڈ کی میٹنگ میں اگر قرعہ رمیز کے نام نکلا تو وہ اس پی سی بی کے36ویں’راجہ‘ ہوں گے۔

رمیز راجہ پی سی بی کی کمان سنبھالنے والے تیسرے سابق کپتان ہوں گے تاہم اس سے قبل اے ایچ کاردار اور جاوید برکی بھی فرائض سر انجام دے چکے۔

ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ بھی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹرز ظفر الطاف اور ڈاکٹر نسیم اشرف نے بھی بطور پی سی بی چیئرمین کام کیا۔

جولائی 1954سے 1960تک صدور، وزرائے اعظم بورڈ کے سربراہ رہے۔ جسٹس اے آر کارنلس پاکستان کرکٹ بورڈ کے پہلے چیئرمین تھے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق اب تک مجموعی طور پر4 لیفٹیننٹ جنرلز، ایک فیلڈ مارشل، ایک ایئر مارشل، 7سول سرونٹس، ایک صحافی، ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، ایک میڈیکل ڈاکٹر، سپریم کورٹ کے 2چیف جسٹس، 2 جج اور3 بزنسمین بھی چیئرمین پی سی بی رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں