پب جی: بچہ کھیلتا رہا، والدین لٹتے رہے


بھارت میں 16 سالہ بچے نے ویڈیو گیم PUBG کے شوق میں والدین کے دس لاکھ سے زائد روپے خرچ کر ڈالے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے جوگیشوری میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بچے نے PUBG کے شوق میں اپنی والدہ کے اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے کی رقم اڑا دی۔

رپورٹ کے مطابق جب والدین کو اس ساری صورتحال کا پتہ چلا تو انہوں نے بیٹے کو ڈانٹا جس پر وہ خط چھوڑ کر گھر سے چلا گیا۔

بیٹے نے خط میں لکھا تھا کہ وہ گھر چھوڑ کر جارہا ہے اور پھر کبھی نہیں آئے گا۔ خط پڑھنے کے بعد بچے کے اہل خانہ قریبی  تھانے پہنچے اور بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 16 سالہ بچے کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا پچھلے کچھ مہینوں سے PUBG کا عادی ہوچکا تھا اور وہ دن بھر موبائل فون پر گیم کھیلتا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹے نے گیم کے لیے اپنی ماں کے اکاؤٹنس سے لاکھوں روپے خرچ کر دیئے جب اس کو ڈانٹا گیا تو وہ گھر چھوڑ کر بھاگ گیا۔

بعد ازاں پولیس نے کئی روز کی تلاش کے بعد بچے کو ممبئی کے دور دراز علاقے سے ڈھونڈ نکالا اور والدین کے حوالے کر دیا۔

 


متعلقہ خبریں