جاپان میں موڈرنا ویکسین کی وجہ سے 2 افراد ہلاک

موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن سے زیادہ مؤثر

فوٹو: فائل


ٹوکیو: جاپان میں موڈرنا ویکسین لگوانے والے 2 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد موڈرنا کی خوراکیں معطل کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان نے متعدد خوراکیں خراب ہونے کی رپورٹس کے بعد کورونا کی موڈرنا ویکسین کی 16 لاکھ 30 ہزار خوراکوں کا استعمال روکنے کا فیصلہ کیا۔

موڈرنا کی فروخت اور تقسیم کی انچارج ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ اسے متعدد ویکسینیشن سینٹرز سے یہ رپورٹس ملیں کہ ویکسین کی بند بوتلوں کے اندر بیرونی اجزا پائے گئے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وزارت صحت سے مشاورت کے بعد 3 کھیپوں سے ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ وہ موڈرنا کو معاملے سے آگاہ کر چکی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن کامیاب بنانے کیلئے طلبہ سے مدد لینے کا فیصلہ

دوسری جانب موڈرنا نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپان میں تقسیم ہونے والی ایک لاٹ میں خرابی رپورٹ ہوئی ہے۔ موڈرنا یقین رکھتی ہے کہ مینوفیکچرنگ کا مسئلہ اسپین میں اس کی مینوفیکچرنگ سائٹ میں موجود کئی لائنوں میں سے ایک میں پیدا ہوا ہے تاہم اب تک حفاظت یا افادیت کے مسائل کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کی نوعیت بتائے بغیر کہا کہ موڈرنا نے احتیاطی طور پر ویکسین کی یہ لاٹ اور ملحقہ دو لاٹس کو روک دیا ہے۔

جاپانی حکومت کے سرفہرست ترجمان کاٹسونوبو کاٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں بیرونی اجزا کی وجہ سے صحت سے متعلق مسئلے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں