افغان خاتون نے دوران پرواز بچی کو جنم دیا

افغان خاتون نے دوران پرواز بچی کو جنم دیا

افغانستان کی خاتون نے 33 ہزار فٹ کی بلندی پر بچی کو جنم دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل سے دبئی پہنچنے اور پھر دبئی سے برمنگھم جانے والی 26 سالہ خاتون سمن نوری نے ترکش ائرلائن میں بچی کو جنم دیا۔

خاتون کی دوران پرواز اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی تاہم طیارے کے عملے کی مدد سے خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دیا جس کا نام حوا رکھا گیا۔ اطلاع کے مطابق بچی اور ماں کی طبیعت بہتر ہے۔ خاتون اپنے شوہر اور دو کم سن بیٹوں کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں موڈرنا ویکسین کی وجہ سے 2 افراد ہلاک

ترکش ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ پرواز افغانستان میں برطانیہ کے لیے کام کرنے والے شہریوں کو لے کر برطانیہ جارہی تھی۔ طبی ہنگامی صورت حال کی وجہ سے طیارے کو کچھ دیر کے لیے کویت اتارا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو افغانستان سے جرمنی جانے والے امریکی طیارے کی پرواز میں بھی ایک خاتون نے بچی کوجنم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں