سلمان خان کا معاوضہ گیارہ ہزار روپے

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی پہلی فلم کا معاوضہ 11 ہزار روپے وصول کیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں “فلم ہو تو ایسی” سے کیا تھا جس کا معاوضہ انہوں نے 11 ہزار روپے وصول کیا۔

سلمان خان نے متعدد کامیڈی اور ایکشن فلمیں کیں لیکن اپنے 33 سالہ کیریئر میں کبھی بھی ولن کا کردار ادا نہیں کیا۔

فلم بیوی ہو تو ایسی کے ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ اگر سلمان خان ہیرو بن گئے تو وہ بالی ووڈ چھوڑ دیں گے اور اس وعدے کے مطابق اس فلم ساز نے انڈسٹری چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: شہزاد رائے نے انوپم کھیر کا جھوٹ پکڑ لیا

سلمان خان نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا نہیں کیا تھا بلکہ مرحوم فاروق شیخ اور ریکھا اس فلم کے مرکزی کردار تھے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جے کے بہاری نے کہا تھا کہ ابھی جو بھی بےوقوف گیراج میں داخل ہو گا میں اس کو فلم کے لیے کاسٹ کرلوں گا اور میں نے گیراج میں تیزی سے داخل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں