لکس اسٹائل ایوارڈ 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

لکس اسٹائل ایوارڈ 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو لکس اسٹائل نے سال 2021 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

ایوارڈز شو لکس اسٹائل کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ناظرین اور ناقدین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے درج ذیل کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیلی ویژن میں بیسٹ ٹی وی ڈائریکٹر کے لیے پیار کے صدقے کے فاروق رند، الف کے حسیب حسن، عہد وفا کے سیفی حسن، راز الفت کے سراج الحق، دیوانگی کے ذیشان احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین ٹی وی رائٹر کے لیے یہ دل میرا کی فرحت اشتیاق، راز الفت کی مہا ملک، مصطفیٰ آفریدی کی عہد وفا، الف کی عمیرہ احمد، پیار کے صدقے کے زنجابیل عاصم شاہ کو نامزد کیا گیا۔

بہترین خاتون اداکارہ کے لیے کشف کی حرا مانی، ثبات کی ماورا حسین، الف کی سجل علی، مُشک کی عروہ حسین، پیار کے صدقے کی یمنیٰ زیدی کو نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین مرد اداکار کے لیے عہد وفا کے احد رضا، یہ دل میرا کے احد رضا میر، پیار کے صدقے کے بلال عباس، مقدر کے فیصل قریشی، الف کے حمزہ علی عباسی نامزد ہیں۔

ماڈل آف دی ایئر کے لیے فہمین انصاری، مہا طاہرانی، مُشک کلیم، نمرہ جیکب، رباب علی، ایمل خان، حسنین لہری، منسف علی خان، سچل افضل اور شہزاد نور کو نامزد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں