میٹرو بسوں کا پہیہ پھر رک گیا، ڈرائیوروں نے ہڑتال کردی

metro bus

لاہور: میٹروبس سروس کے ڈرائیوروں نے ایک مرتبہ پھر بسوں کو چلانے سے انکارکردیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کی بہت بڑی تعداد سخت پریشانی کا شکار ہو گئی ہے۔

 لاہور میں میٹرو بس کو بریک لگے4 روز گزر گئے

ہم نیوز کے مطابق لاہور میں میٹرو بس سروس کے ڈرائیوروں نے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کردی ہے۔ میٹرو بس ڈرائیوروں نے تمام مسافروں کو بھی اتار کر بسیں گجو متہ اسٹیشن پہ کھڑی کردی ہیں۔

میٹرو بس ڈرائیوروں نے ایک مرتبہ پھر بسیں چلانے سے انکار چند روز کے وقفے کے بعد دوبارہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ میٹرو بس ڈرائیوروں نے گزشتہ دنوں بھی اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے بسیں چلانے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت اذیت ہوئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق اس وقت لاہور میں تمام میٹرو اسٹیشنز ویران ہو گئے ہیں جب کہ لوگوں کی بڑی تعداد ذرائع آمد و رفت کے لیے متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین 6 ماہ کے دوران ساٹھ کروڑ کی بجلی کھا گئی

میٹرو بس ڈرائیوروں کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان کے واجبات کی ادائیگی نہ صرف کی جائے بلکہ دیگر مطالبات بھی تسلیم کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں