معروف بھارتی اداکار گرفتار


بھارت کے معروف اداکار ارمان کوہلی کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے گزشتہ روز اداکار کے گھر پر چھاپہ مار کر منشیات برآمد کی اور انہیں حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارمان کوہلی کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی کوکین برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل

بعدازاں ارمان کوہلی کو تفتیش کے لیے ممبئی میں ایک ایجنسی کے دفتر منتقل کر دیا گیا تاہم اب ان کی گرفتاری کی تصدیق سرکاری طور پر بھی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ارمان کوہلی کو سلمان خان کے سپر ہٹ شو بگ باس سے شہرت ملی تھی اور وہ سلمان خان کے ساتھ ایک فلم میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں