ویب سائٹ ہیک کرنے کی سزا، جیل اور کروڑ روپے جرمانہ


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے پبلک پراسیکیوشن کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ ویب سائٹ ہیک کرنے کی کوشش کرنے والوں کی جیل کی سزا اور کروڑوں روپے کا جرمانہ ہو گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت کے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنا، اس کے ڈیزائن تبدیل کرنا، اس میں کچھ حدف کرنا یا اس کے ایڈریس کو تبدیل کرنے کی کڑی سزا دی جائے گی۔

فون ہیک کرنے کی کوشش، حکومت کا بھارتی حرکت کیخلاف تحقیقات کا اعلان

اتھارٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک پیغام پوسٹ کیا تھا جس میں سائبر کرائمز کے بارے میں 2012 کے وفاقی قانون بارے میں آگاہی دی گئی تھی۔

سائبر کرائمز میں ملوث افراد پر ایک لاکھ درہم سے لے کر تین لاکھ درہم تک جرمانہ اور متعدد سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

ہیکر نے 42 ارب روپے سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی واپس کردی


متعلقہ خبریں