پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح  8.4 فیصد رہی،رپورٹ


وزارت خزانہ نےملکی معیشت پر آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ  راست غیر ملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات ،درآمدات، ایف بی آر محصولات میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق۔ پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح  8.4 فیصد رہی۔  مجموعی زرمبادلہ ذخائر  27ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:   معیشت بحالی کا آغاز ہوچکا، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی، رزاق داؤد

ڈالر کی شرح تبادلہ165.21روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹیکس ریونیو 42.5 فیصد اضافے سے 414ارب روپے رہاجبکہ نان ٹیکس آمدنی میں  12.3 فیصد کمی ہوئی۔

وزرات خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  2.1 فیصد کمی ہوئی۔

ملکی برآمدات 19اعشاریہ7 فیصد  اضافہ ریکارڈ کیا گیا،درآمدات میں 51اعشاریہ7 فیصد کا اضافہ ہوا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 30اعشاریہ ایک  فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قرضہ جی ڈی پی کا 80 فیصد سے زائد ہے،معیشت ریکوری کے موڈ میں ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

بڑی صنعتوں کی شرح نمو جون 2021 میں 18.4فیصد تک پہنچ گئی۔

 


متعلقہ خبریں