پیپلزپارٹی نے ہر دور میں آمریت کے خلاف جدوجہد کی، خورشید شاہ


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  12 مئی کا سانحہ جمہوریت اور جمہوریت پسندوں کے خلاف ظلم و استبداد کی بدترین مثال ہے۔

سید خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں آمریت کے خلاف تاریخی جدوجہد کی ہے، جمہوریت کے لیے اس کی داستان بے مثال قربانیوں سے بھری ہوئی ہے، جمہوریت کے لیے جدوجہد کے مشن میں ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں، ہمارے کئی کارکنوں کو قتل کیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم آج بھی اداروں سے انصاف کے منتظر ہیں اور ان کے دروازوں پر انصاف کے لیے دستک دیتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں