لاہور:نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف ڈاکٹرز کی اسپتال بند کرنے کی وارننگ


 لاہور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر پولیس کا تشدد کے بعد وائے ڈی اے پنجاب کا شدید ردعمل سامنے آگیا

پولیس والوں کے خلاف کارروائی کیلئے اڑتالیس گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی،، وارننگ دی گئی ہے کہ این ایل ای کا امتحان لینے کی کوشش کی گئی، تو اسپتال بند کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ڈاکٹرز کی تنخواہ دو کروڑ سالانہ

لاہور کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز کالی پٹیاں باندھے کام کرتے رہے۔ وائی ڈی اے نے امتحان کا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں آوٹ ڈور یونٹس بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی

دیگر طلبا تنظیموں نے  بھی ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے این ایل ای کا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

گذشتہ روز بھی فارن گریجوئیٹس کے امتحانی مرکز کے باہر طلبا و طالبات نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا جہاں طلبا کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو پیپر سپرے کرنا پڑا۔ جس کے باعث کئی مظاہرین کی حالت خراب ہو گئی تھی۔

صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر مدثر کا کہنا ہے کہ  پنجاب پولیس کی دہشتگردی پر بلیک ڈے منا رہے ہیں، انہوں نے جہاں بھی اب امتحان رکھا تالے لگا دیں گے،اگر ہمیں ٹیبل پر نا لایا گیا تو پوری او پی ڈی کا بائیکاٹ کریں گے، وائے ڈی اے نے اسلام آباد تک  تاریخ ساز لانگ مارچ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ داخل شدہ میڈیکل طلبا پر یہ کالا قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا، مقامی میڈیکل گریجویٹس پر این ایل ای امتحان کا نفاذ اپنی ہی یونیورسٹیز پر عدم اعتماد ہے،مطالبات نہ مانے گئے تواسپتال بند کردیں گے

یاد رہے کہ پنجاب بھر کے میڈیکل کے طلبا و طالبات، اور  ڈاکٹرز کی دیگر تنظیمیں پاکستان میڈیکل کونسل کی جانب سے رائج کئے گئے امتحان نیشنل لائسنسنگ اگزام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔


متعلقہ خبریں