ثانیہ مرزا نے بیٹے کو کوچ بنا لیا


معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملِک کو اپنا کوچ بنا لیا۔

ٹینس ایونٹ کے اختتام پرثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ٹیم کے ہمراہ تصاویر شئیر کیں جس میں ان کا بیٹا اذہان بھی دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک، ثانیہ مرزا کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

ثانیہ نے اپنے بیٹے  کےساتھ لی گئی تصاویر کے بارے میں لکھا کہ سب سے پہلی والی جو تصویر ہے وہ ان کے امریکا میں گزرے اس پورے ہفتے کےان کے مرکزی کوچ کیساتھ لی گئی ہے اور یہ ان کی پسندیدہ تصویر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے صارفین کو ننھے کوچ کی مزید تصاویر دیکھنے کے لیے سوائپ کرنے کو بھی کہا جوکہ ہفتے کے اختتام تک بہت تھک چکا تھا۔

پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 12 اپریل 2010 کو شادی کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں