اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر سے علیحدگی کا سوچنے لگیں


ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر سے علیحدگی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں۔

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا جب سے پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شلپا شیٹھی کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جا رہی ہیں۔ کبھی پولیس اداکارہ کو تفتیش کے لیے بلاتی ہے تو کبھی گھر پر پولیس کا چھاپا پڑجاتا ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ کو مالی مسائل کا بھی سامنا ہے تاہم شلپا ان تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں۔

شلپا شیٹھی کی انتہائی قریبی دوست کا کہنا ہے کہ اداکارہ بچوں کو لے کر اپنے شوہر سے دور جانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں کیوںکہ راج کندرا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل جلد ختم ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے احسن محسن اور منال خان کی نئی تصویر سامنے آگئی

شلپا شیٹھی خود بھی نہیں جانتی تھیں کہ ان کے شوہر کے پاس پیسہ ناجائز ذرائع سے آ رہا ہے۔

شلپا شیٹھی کی دوست کا کہنا ہے کہ اداکارہ راج کندرا کے غیر قانونی پیسوں سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتی اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے بھی اپنے باپ کی ناجائز دولت سے دور رہیں۔


متعلقہ خبریں