شادی کے منڈپ پر دلہن کے ہاتھوں دلہے اور پنڈت کی دھلائی


بھارت میں آئے روز شادیوں کے دوران انوکھے واقعات سامنے آنا معمول کی بات بنتا جا رہا ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن شادی کے منڈپ پر اپنے ہونے والے شوہر اور پنڈت پر تھپڑوں کی بارش کر دیتی ہے۔

یہ واقعہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا ہے جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران دلہن گٹکا کھانے پر پہلے پنڈت اور پھر شوہر کی دھلائی کر دیتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن اپنے شوہر کو تھپڑ مار کر کہتی ہے کہ فوراً اپنے منہ سے یہ غلاظت تھوکو جس پر دلہا اٹھ کر گٹکا تھوک دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں